1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے

19 اپریل 2024

اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا دعویٰ ہے کہ اس کے ناظرین کی تعداد نصف بلین ہو گئی ہے۔ اکاؤنٹ شیئرنگ کا مسئلہ نیٹ فلکس کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔ گزشتہ سہ ماہی کے دوران نیٹ فلکس کے تقریباﹰ نو اعشاریہ تین ملین نئے سبکرائبرز بنے۔

https://p.dw.com/p/4ezGO
Symbolfoto: Eine Frau schaut im Buero an ihrem Schreibtisch Netflix
تصویر: Thomas Trutsche/photothek/imago images

آن ڈیمانڈ ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ وہ اشتہارات متعارف کرانے کے علاوہ اکاؤنٹ شیئرنگ پر قابو پاتے ہوئے اپنے ریونیوز بڑھانے کی کوشش کرے گی۔

نیٹ فلکس ابھی تک اپنی سروسز کے دوران اشتہارات نہیں دکھاتی۔ ماہرین کے مطابق اشتہارات سے بے شک یہ اسٹریمنگ سروس زیادہ پیسے کما سکے گی۔

اکاؤنٹ شیئرنگ کا مسئلہ نیٹ فلکس کے لیے درد سر ہے۔ بہت سے صارفین اپنا پاس ورڈ دوستوں یا رشتہ داروں کو بھی دے دیتے ہیں، جس کی بدولت وہ مفت میں نیٹ فلکس پر فلمیں یا ڈرامے دیکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

’اینشئینٹ ایپوکلپس‘ نامی نیٹ فلکس سیریز، حقیقت یا سازشی نظریہ؟

خلیجی ریاستوں کا نیٹ فلکس سے 'قابل اعتراض' مواد ہٹانے کا مطالبہ

نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ان کے صارفین کی تعداد میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Indien Schauspieler Nawazuddin Siddiqui
نیٹ فلکس پر بھارتی پروگرامز بھی شوق سے دیکھے جاتے ہیںتصویر: ©Netflix/Courtesy Everett Collection/picture alliance

تین ماہ میں تقریبا دس ملین نئے صارفین

رواں سالہ کی پہلی سہ ماہی کے دوران نیٹ فلکس کے تقریباﹰ نو اعشاریہ تین ملین نئے سبکرائبرز بنے۔ ان تین ماہ میں اس آن ڈیمانڈ ویڈیو پلیٹ فارم کو دو اعشاریہ تین بلین ڈالر کا منافع بھی ہوا۔ 

سلیکون ویلی اسٹریمنگ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 269.6 ملین ہو چکی ہے۔ اس کی سب سے بڑی مارکیٹ شمالی امریکہ ہے، جہاں اس کے تراسی ملین اکاؤنٹس ہیں۔

اس کمپنی نے سرمایہ کاروں کو ارسال کردہ ایک خط میں لکھا کہ ہر اکاؤنٹ فی گھرانہ اوسطاﹰ دو سے زائد افراد کا ہے، یوں اس سروس کے ناظرین کی تعداد نصف بلین سے زائد بنتی ہے۔

اسکوئڈ گیم: نیٹ فلکس کا ریکارڈ ساز ریئلیٹی شو، کامیابی کی وجہ سادگی

مندر میں بوسہ لینے کا سین، آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس تنقید کی زد میں

اس خط میں سرمایہ کاروں کو لبھانے کی خاطر مزید لکھا گیا کہ کوئی بھی آن لائن اسٹریمنگ سروس اتنے زیادہ صارفین کی حامل نہیں ہے۔

ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی زیادہ اچھے ٹی وی پروگرامز پروڈویس کر کے اپنے مداحوں کی تعداد کو بڑھائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق نیٹ فلکس نے 2023 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں ایک ارب ڈالر زیادہ منافع حاصل کیا۔

آن ڈیمانڈ ویڈیو سروسز کی مسابقتی اسٹریمنگ مارکیٹ میں سرمایہ کار نیٹ فلکس کمپنی کو نسبتاﹰ واضح فاتح کے طور پر دیکھتے ہیں، جس میں ایپل، ایمازون، ڈزنی اور وارنر برادرز ڈسکوری بھی شامل ہیں۔

ع ب⁄ ش ر ( اے ایف پی، اے پی)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید