1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی

19 اپریل 2024

ماسکو نے آزادانہ سوچ کو فروغ دینے والے جرمن تھنک ٹینک فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو "ناپسندیدہ" قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا۔ فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ روس کی طرف سے "شہری اور انسانی حقوق کے لیے خطرے" کی علامت ہے۔

https://p.dw.com/p/4ex0i
روسی وزارت انصاف نے جرمن تھنک ٹینک، فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو ناپسندیدہ قرار دے دیا ہے
روسی وزارت انصاف نے جرمن تھنک ٹینک، فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو ناپسندیدہ قرار دے دیا ہےتصویر: Alexander Scherbak/TASS/picture alliance

روسی حکومت نے فری ڈیموکریٹک پارٹی (ایف ڈی پی) سے تعلق رکھنے والے جرمن تھنک ٹینک، فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو "ناپسندیدہ" قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگادی ہے۔

فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات کو بتایا تھا کہ روسی وزارت انصاف نے اس تنظیم کو ایک دن قبل ہی بلیک لسٹ کردیا تھا۔

روسی میڈیا کی ’فیک نیوز‘ جرمنوں کو کیسے دیکھاتی ہیں؟

جرمن عوام میں سب سے زیادہ تشویش کی وجہ روس اور چین، سروے

فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "روسیوں اور بالخصوص فاؤنڈیشن کے دیرینہ شراکت داروں کے لیے ایک ناپسندیدہ تنطیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت زیادہ خطرہ ہے۔"

بیان میں ماسکو کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے اور اسے "شہری اور انسانی حقوق کے عالمی سطح پر پرعزم عزائم کے لیے "روسی خطرہ قرا ر دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ "تاہم ہم اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اس پر قائم رہیں گے۔"

روس نے ڈی ڈبلیو اور دیگر آزاد میڈیا پر بھی ملک میں نشریات پر پابندی لگا رکھی ہے
روس نے ڈی ڈبلیو اور دیگر آزاد میڈیا پر بھی ملک میں نشریات پر پابندی لگا رکھی ہےتصویر: YURI KADOBNOV/AFP

ڈی ڈبلیوکی نشریات پر پہلے ہی پابندی

فریڈرک ناومین فاونڈیشن فروری 2022 میں ہمسایہ ملک یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد کریملن کی طرف سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد برلن کے دیگر حکمراں اتحادی شراکت داروں سوشل ڈیموکریٹس (ایس ڈی پی) اور گرینز سے منسلک تھنک ٹینکس کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی۔

جرمنی کو روس کی طرف سے غلط فہمیاں پھیلانے کا خطرہ

ڈی ڈبلیو کے صحافی کی ماسکو میں حراست اور رہائی

ماسکو کی جانب سے سن 2015 میں منظور کردہ ایک قانون کے تحت یہ لازمی ہے کہ "ناپسندیدہ" قرارد ی جانے والی تنظیموں کو روس میں اپنی سرگرمیاں بند کردینی چاہئے۔ یہ قانون روسی حکام کو ایسی تنظیمو ں کے کسی بھی دفتر کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بینک اکاونٹس اور اثاثوں کو منجمد کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

مزید یہ کہ اگر کوئی روسی شہری ان تنظیموں سے رابطہ رکھتا ہے تو اس کے خلاف مجرمانہ قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

روس نے کئی تنظیموں مثلا ً انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کے دفاتر بند کردیے ہیں۔ روس نے ڈی ڈبلیو اور دیگر آزاد میڈیا پر بھی ملک میں نشریات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

 ج ا /  ص ز  (اے ایف پی، ڈی پی اے)