1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیا میں شدید گرمی کی لہر، لاکھوں زندگیاں خطرے میں

30 اپریل 2024

پاکستان میں اگرچہ اس وقت موسم میں شدت نہیں لیکن ایشیا کے متعدد ممالک میں ریکارڈ گرم موسم نے لاکھوں بچوں کی اسکولوں تک رسائی ناممکن بنا دی ہے۔ شدید گرم موسم کی لہر کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

https://p.dw.com/p/4fLWP
Hitzewelle in Indien
تصویر: ARUN SANKAR/AFP/Getty Images

ایشیا میں شدید گرمی کی تازہ لہر کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں، جو انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے عالمی درجہ حررات میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ گرمی کی اس تازہ لہر سے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ریجن زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ میانمار اور فلپائن میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں جبکہ وہاں روزمرہ زندگی بری طرح مفلوج ہو رہی ہے۔

کمبوڈیا، ویت نام، بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ ان ممالک میں حکام نے 'سنگین حالات‘ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ بچوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے، اس لیے اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلیاں یورپ میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

رواں برس کا اب تک کے گرم ترین سال ہونے کا امکان

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے رواں ماہ خبردار کیا تھا کہ بحرالکاہل اور مشرقی ایشیا میں تقریبا چوبیس کروڑ تیس لاکھ بچے گرمی کی اس شدید لہر کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہیں۔ ان ممالک کے کئی شہروں میں درجہ حررات چالیس ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

بنگلہ دیش کو شدید گرمی کا سامنا

موسم گرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل اپریل کے آخری عشرے میں اس طرح کی گرمی ایک حیران کن بات قرار دی جا رہی ہے۔ ایشیا کے دیگر ممالک میں جاپان میں بھی گرمی کی شدت دیکھی جا رہی ہے۔

متعدد ایشیائی ممالک میں برسات کے موسم سے پہلے کے ماہ عام طور پر گرم ہی ہوتے ہیں لیکن اس سال درجہ حرارت اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمایتی تبدیلیوں  کی وجہ سے موسموں میں شدت آ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق ایشیا بھی عالمی اوسط سے زیادہ تیزی سے گرم ہو رہا ہے۔

جنوبی ایشیا: تین چوتھائی بچوں کو شدید گرمی کے خطرات کا سامنا

جولائی 2023 ریکارڈ سطح پر گرم ترین مہینہ ہو سکتا ہے، ناسا

موسموں کی اس شدت کی وجہ سے زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ایشیا کے علاوہ دیگر خطوں میں خوراک کی کمی کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ عالمی درجہ حررات میں اضافے سے بڑھنے والی اس گرمی کی وجہ سے فصلوں اور مویشیوں کو تو خطرات لاحق ہیں لیکن ساتھ میں ایسے افراد بھی متاثر ہوں، جن کا روزگار ان شعبوں سے وابستہ ہے۔

ع ب/ ش ر (اے ایف پی)

اتنی شدید گرمی کیا سورج زمین کو نگل رہا ہے؟

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں