| 03.07.2009 | 16:00 UTC
میانمار سوچی کو رہا کرے، اقوام متحدہ کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے میانمار کی فوجی حکومت پر زور دیا کہ وہ حزب اختلاف کی گرفتار رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کر دے۔ سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جمعہ کو میانمار کے فوجی سربراہ Than Shweسے ملاقات میں سوچی سے براہ راست ملاقات کی درخواست بھی کی۔ بعدازاں بان کی مون نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی درخواست فوری طور پر مسترد کر دی گئی ہے تاہم وہ پھر بھی حکومتی جواب کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اپنے اس دورے کو میانمار میں سوچی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ سوچی کو اپنی نظر بندی کے ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام پر مقدمے کا سامنا ہے۔ بان کی مون ہفتہ کو میانمار کے فوجی سربراہ سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔












