1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

 | 03.07.2009 | 16:00 UTC

پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 26 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کم از کم 26 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق جمعہ کو اس کا ایک کارگو ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث اورکزئی ایجنسی کے علاقے  میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جائے حادثہ صوبہ سرحد کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی میزائل حملوں میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے پاکستانی طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے ٹھکانوں پر تین میزائل فائر کئے ہیں۔ اُدھر اسلام آباد حکومت نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید کی رہائی کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ نے جرمن خبررساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ اپیل ہفتے کو دائر کی جائے گی۔