1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

فیس بک کے زریعے ڈوئچے ویلے سے رابطہ

ڈوئچے ویلے اپنے سامعین اور ویب سائیٹ استعمال کرنے والوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے فیس بک اکاونٹ میں ڈوئچے ویلے اردو سروس کو شامل کر کے ڈوئچے ویلے سے اپنے رابطے مزید مضبوط بنائے۔

آج دنیا میں فیس بک کو کون نہیں جانتا ، دنیا بھر میں کمپیوٹراستعمال کرنے والے مختلف سوشل نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہیں اور فیس بک بھی ایک شوشل یعنی سماجی نیٹ ورک ہے ۔ اس نیٹ ورک کے زریعے آپ دنیا بھر کے لوگوں سے پیغام رسانی کرسکتے ہیں ۔

آج کل کمپیوٹر نے دنیا کو بہت چھوٹا بنا دیا ہے آپ پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ یا پھر یورپ کے کسی بھی ملک میں موجود اپنے دوست، رشتہ دار، بزنس پارٹنر یا مختلف لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

فیس بک کی سہولت دنیا کی پینتیس زبانوں میں موجود ہے جبکہ مزید ساٹھ زبانوں میں اس پر کام ہو رہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر سماجی رابطوں کو مضبوط بنانے کے لئے فیس بک کا آغاز پانچ فروری سن 2004 میں ہوا تھا اورصرف پانچ سالوں میں پندرہ کروڑ صارفین اس سماجی نیٹ ورک سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اس نیٹ ورک کے زریعے آپ نہ صرف پیغامات بلکہ تصوریں اور ویڈیوز بھی اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ۔

اور سب سے خاص بات یہ ہے کہ فیس بک کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ڈوئچے ویلے بھی آپ کو ایک تحفہ دیتا ہے یعنی ڈویچے ویلے کی اردو سروس نے بھی فیس بک پر اپنا ایک اکاونٹ لیا ہے اور اب آپ ڈی ڈبلیو اردو سروس کے سو شل نیٹ ورک پر ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اور بہت سی معلومات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ تو جائے فیس بک میں لاگ ان ہوں اور ڈویچے ویلے اردو کو add کریں اور ہم سے رابطے مزید مضوط بنائیں ۔

ویب لنکس

اس کیٹیگری سے مزید