کڑی دھوپ کی تپش اور سرد ہواؤں کے شور سے جب زندگی چیخنے چلانے یا کپکپانے لگتی ہے تو کئی احساس ذہن میں سوالوں کی دھنک بننے لگتے ہیں۔بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو ان سوالوں کے خوبصورت جواب دیتے ہیں۔
آگ اور نفرت بھرے ماحول میں ریڈیو ڈوئچے ویلے خوشبو کا وہ جھونکا ہے جو دلوں کو چھو کر گزرتا ہےاور تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے ۔پروگراموں کے مختصر عرصے کے دوران جو محبت اور چاہت پائی جاتی ہے اسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔
ریدیو ڈوئچے ویلے پوری دنیا کا واحد ریڈیو چینل ہے جو خدمت کے جذبے کے تحت کام کر رہا ہے۔ آج امن کی تلاش ساری دنیا کو ہے ۔امن بظاہر تو بڑا مشکل دکھائی دیتا ہے لیکن ڈی ڈبلیو سے بہت امید ہے کہ ہم لوگ بڑے فخر کے ساتھ اس کے تمام کارکنوں پر پورا اعتماد اور بھروسہ رکھتے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ اگر ہم سب مل کر دلوں کی زمین پر اسی طرح امن کے بیج بوتے رہیں گے اور ان کی آبیاری کرتے رہیں گے تو وہ دن دور نہیں جب اس روئے زمین پر محبتوں کی فصل نہ لہلانے لگے۔ میری قارئین اور سامعین سے پر زور گذارش ہے کہ ہم سب مل کر رٰدیو ڈوئچے ویلے کا ساتھ دیں ۔شعبہ اردو کی پوری ٹیم کو محبتوں اور چاہتوں بھرا سلام
تابش لسنرز کلب مستری اللہ دتہ آرے والا
حجرہ شاہ مقیم تحصیل دیپالپور
ضلع اوکاڑہ، پاکستان