میں پابندی سے ریڈیو ڈوئچے ویلے سنتا ہوں اور سب ہی پروگرام بہت اچھے لگتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ پروگرام اچھے لگتے ہیں تو کیوں؟ جاوید حیدر مجیدی مبارکپور بھارت سے کہتے ہیں۔
میں پابندی سے ریڈیو ڈوئچے ویلے سنتا ہوں اور سب ہی پروگرام بہت اچھے لگتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ پروگرام اچھے لگتے ہیں تو کیوں؟ ریسپشن کوالٹی بہتر ہوتی ہے،خبریں غیر جانبدار ہوتی ہیں جو بات ریڈیو ڈوئچے ویلے کے پروگراموں میں ہے شایدہی کسے دوسرے ریڈیو اسٹیشن میں ہو۔اگر میں تفصیل سے سب پروگراموں کی خوبیاں لکھوں تو بات کافی لمبی ہوگی ۔
اس لیے بات مختصر چند لائنوں میں بیان کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کئی دوسرے عالمی نشریاتی ادارے بھی ہیں مگر ریڈیو ڈوئچے ویلے اردو سروس ان سے منفرد اور اعلی خصوصیات کا حامل ہے۔ جانبداری اور نفرت کے اس دور میں ڈوئچے ویلے سے گیر جانبدار خبریں اور تبصرے پیش کیے جاتے ہیں جہی تو اصل حقیقت ہے کہ ڈوئچے ویلے سنے بغیر اطمینان نہیں ہوتا۔
جہاں دوسرے اپنے پروگراموں کے ذریعے مذہبی نفرت کو بڑھا دیتے ہیں ویاں ریڈیو ڈوئچے ویلے مذہبی نفرت کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ادبی سیاسی ،طبی اور سائنسی پروگراموں کے علاوہ اہم شخصیات کو بھی یاد رکھتا ہے یہی وجہ ہے ریڈیو ڈوئچے ویلے سامعین میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
جاوید حیدر مجیدی مبارکپور بھارت۔