1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

ڈوئچے ویلے نے ہمیں ہوا میں اڑنا سیکھا دیا ہے : محمد ایوب کاہلوں

ڈوئچے ویلے خوش رہو،آباد رہو اور شاد رہو، قدم قدم خوشیاں آپ کے قدم چومیں

پروگرام واقعی بے مشال اور لاجواب ہوتے ہیں۔ڈوئچے ویلے کے پروگرام سن کر ہم اتنے خوش ہوتے ہیں کہ اپنے آپ کو ہوا میں اڑتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔پروگراموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے جس طرح سورج اپنی روشنی سے ساری دنیا کو منور کرتاہے بالکل اسی طرح یہ پروگرام اچھی اچھی اور معلوماتی باتوں سے ہمارے دل و دماغ کو روشن کیے ہوئے ہے۔

جب بھی ڈوئچے ویلے کے پروگراموں کی آ واز سنائی دیتی ہے ذہن میں خوشی کے پھول کھل اٹھتے ہیں ،آ نکھوں میں مسرت کی قوس قزاح لہرانے لگتی ہے اور دل میں انجانی شادمانی کے چشمے بہنے لگتے ہیں یہ پروگرام میرے دل میں اس طرح بسا ہوا ہے جس طرح افق کے دامن میں ستارے ،پھول کے پہلو میں مہک، چاند میں بسی چاندنی اور کلی میں چھپی اس کی پیاری پیاری مسکراہٹ،ذرا آپ ہی بتائیں اس سے زیادہ اور کیا لکھوں اتنی تعریف سن کر کہیں آپ مغرور نہ ہوجائیں۔

محمد ایوب کاہلوں

ہاوس نمبر 39 بی ایوب ریسرچ کالونی

فیصل آباد ، پاکستان

اس کیٹیگری سے مزید