1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

انڑنیشنل لسنرز کلب مظفر گڑھ پاکستان

ڈوئچے ویلے کے اردو پروگرام اور خبریں اپنے نام اور زبان کی بہترین افادیت کے اعتبار سے خاص طور پر ایشیا کے سامعین میں بہت مقبول ہو چکے ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں ڈوئچے ویلے نے عالمی نشریاتی اداروں میں اپنا نام اور معیار آج بھی باقاعدہ برقرار رکھا ہوا ہےجس کا کریڈٹ ڈوئچے ویلے کے سٹاف کو جاتا ہے ان کی گرانقدر خدمات اور کاوشوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

ڈوئچے ویلے کے سبھی پروگراموں سے ہم استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور ہر پروگرام اپنے دامن میں معلومات کا خزانہ سمیٹے ہوئے ہیں جو ہماری نالج میں اضافے کا باعث بنتے ہیں اور بن رہے ہیں۔ اگر یہاں ڈوئچے ویلے کی اردو ویب سائٹ کا ذکر نہ کیا جائے تویہ ناانصافی ہوگی کیونکہ کلب اراکین ڈوئچے ویلے کے پروگرام سننے کے ساتھ ساتھ اس کی ویب سائٹ سے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ جہاں ہمیں نت نئے پروگرام سننے کا موقع ملتا ہے تو وہیں ہمیں آپ کی ویب سائٹ کی بدولت دنیا کے تازہ حالات و واقعات کو پڑھنے کا موقع بھی ملتا ہے ۔آپ کی ویب سائٹ کےمتعلقہ سٹف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور داد دینے کے ساتھ ان کا کام کو سراہتا ہوں ۔

پرانا اور مخلص سامع

لامک عمیر ظفر

انڑنیشنل لسنرز کلب مظفر گڑھ پاکستان

اس کیٹیگری سے مزید