1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

آپ کی بات آپ کے ساتھ

محمد یاسر اشفاق قریشی ہاشمی صدر ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب

ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب جو کہ ڈوئچے ویلے کو متعارف کر وانے کے لیے ہر طرح سے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتا ہے

ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب

ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب جو کہ ڈوئچے ویلے کو متعارف کر وانے کے لیے ہر طرح سے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھتا ہے اور یہی چیز اس کو ہر طرح سے ممتاز بناتی ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی ورلڈوائیڈ ڈی ایکس کلب کے زیر اہتمام ایک شاندار اور کامیاب کانفرنس کا انعقاد چودہ اگست دوہزار سات کو کیا گیا،جس کا مقصد تھا ،پاکستان کی ساٹھ ویں سالگرہ منانااور ساتھ ہی دل و جاں سے پیارے ڈوئچے ویلے کی تنتالیس ویں سالگرہ منانا اور ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب کی نو یں سالگرہ بڑے جوش وجذبے سے منائی گئیں،اس کانفرنس میں مختلف کلبوں کے نمائندوں اور صدور نے شرکت کر کے ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب اور سب سے اہم ڈوئچے ویلے سے اپنی لازوال محبت کا ثبوت دیا،جو کہ قابل رکش تھی اور وہاں بیٹھے شرکاءنے ڈوئچے ویلے کی ترقی وکامرانی کے لیے دعائیںاور نیک خواہشات کا برملا اظہار کیا ،اور ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب کی کا وشوں پر ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب پر خراج تحسین پیش کیا ،یہاں یہ بات خصوصی طور پر قابل ذکر تھی کہ ڈوئچے ویلے کے سٹاف کی اور خاص طور پر محترمہ سائرہ حسن شیخ صاحبہ اور عاطف بلوچ صاحب کی تعریف میں تو جیسے سب لوگوںنے دل کھول کر داد دی،اور ڈوئچے ویلے کی تو اگر تعریف کی جائے تو سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہوگا،یقینا ڈوئچے ویلے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔اس کانفرنس میں نئے سامعین کو بھی اپنے اظہار کا موقع دیا گیا،اور سکو ل و کالجز کے طلبا کو بھی شرکت کا موقعہ دیا گیااور ان کے درمیاں مختلف مقابلے بھی کروائے گئےاور آخرمیں ان میں انعامات تقسیم کیے گئے،اور آخر میں شرکاء میں کروائے گئے سروے سے معلوم ہوا کہ کے سامعین کے مطابق (آپکی محفل) پہلے نمبر پر رہا ،

آخر ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب کے دوستوں نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور محترمہ سائرہ حسن شیخ صاحبہ کا بے حد شکریہ ادا کیا کیونکہ ان کے تعاون خاص کے بنا ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب کچھ نہیں، اور دعا کی گئی کہ پاکستان، ڈوئچے ویلے، ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب ایسی لاکھوںسالگرہ مناتا رہے، آخر میں ریفریشمنٹ کے بعد یہ پر وقار تقریب اپنے پایا تکمیل کو پہنچی،

فقط آپکا سامع

محمد یاسر اشفاق قریشی ہاشمی (صدر)

ورلڈ وائیڈ ڈی ایکس کلب

وارڈ نمبر 10مکان نمبر بی 683

محلہ بخاری والا مظفرگڑھ پاکستان

اس کیٹیگری سے مزید