1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

آپ کی محفل | 31.12.2008

انٹرنیشنل لسنرز کلب، میلسی پاکستان

 

عابد حسین ساجد نے انٹرنیشنل لسنرز کلب کی بنیاد 14 اکست 1987 میں رکھی ۔ عابد حسین ساجد کا ایک تعارف یہ بھی ہے کہ یہ ڈوئچے ویلے کے مانیٹر بھی ہیں۔

 

عابد حسین ساجدبطور مانیٹر، ڈویچے ویلےاردو نشریات میں نشر ہونے والے پروگراموں کے بارے میں اپنے کلب اوراپنی رائے اردو سروس تک پہنچاتے ہیں تاکہ اس کلب کی تجاویز کی روشنی میں اردو سروس کی نشریات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کلب کا تعارف

کلب کی بنیاد 14 اگست 1987کو رکھی۔ اس وقت ڈوئچے ویلے کی نشریات کا دورانیہ صرف پینتالیس منٹ تھا اور پروگرامز بھی کم تھے۔ عابد حسین ساجد کہتے ہیں کہ سال دو ہزار چھ میں نئی طرز کی نشریات کے آغاز سےآپ نے ہم سامعین کے دل جیت لئے ہیں ۔تین تین نشریات کا آغاز ہمارے لئے ایسے ہی جیسے صبح کی نشریات ناشتے کے طور پر، شام کی نشریات کو ہم لنچ کے طور پر اور رات کی نشریات ڈنر کے طور پرسنتے ہیں۔ اس طرح سمجھ لیجئے کہ جب کو ئی شخص بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر اسے تین وقت دوا لینے کی تاکید کرتا ہے، ہم بھی اسے دوا کے طور پر سنتے ہیں۔اسی طرح ہم ریڈیو ڈوئچے ویلے بون سننے کے اتنے عادی ہو چکے ہیں جس طرح نشہ کرنے والے کو نشہ کرنے والے کو نہیں ملتا تو اس کا کیاحال ہوتا ہے۔

 یہ ہم سب جانتے ہیں اس طرح جس دن ہم ڈوئچے ویلے کی نشریات سننے سے محروم ہو جاتے ہیں اس دن ہماری حالت بھی کسی نشہ کرنے والے جیسی ہوتی ہے۔ جب انٹرنیشنل لسنرز کلب میلسی کی بنیاد رکھی گئی اس وقت میلسی شہرمیں انٹرنیشنل کی نشریات سننے والا کو ئی شخص نہ تھا۔

لیکن آج 20 سال گزر جانے کے بعد ہزاروں افراد آپ کے پروگراموں کے ذریعے جرمنی اور یورپ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں اور آپ کی تینوں نشریات سے بھرپور انداز میں استفادہ حاصل کر رہے ہیں اور انٹرنیشنل لسنرز کلب میلسی بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ڈوئچے ویلے کے لسنرز میں نمائش و تقاریب کے ذریعے اضافہ کر رہا ہےاور ڈوئچے ویلے اردو سروس کی عالمی خبریں اور تبصرے سامعین کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈوئچے ویلے بون کے تمام پروگرامز معلومات سے لبرےز اور نت نئے فیچرزسے بھرپور ہوتے ہیں۔

 
 

فیڈ بیک »بھیجیں »پرنٹ کریں »

Weitere Schlagzeilen

 
آرٹیکل بُک مارک کریں


 
ہماری نشریات سنیے
Audio, video, Multiklick, Banner

سننا نہ بھولئے

ڈوئچے ویلے پر اپنے پسندیدہ پروگرام

پڑھنے اورلکھنے میں دشواری
Download Urdu Web-Font