خبریں | 09.01.2009 | 16:00 UTC
لاہور میں دھماکے، چار افراد زخمی
پاکستانی پولیس کے مطابق پاکستان کے مشرقی شہر لاہور میں چار چھوٹے بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم رائٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق کم از کم چار افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکے مال روڈ پر واقع الفتح تھیٹر کے قریب ہوئے ہیں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔










