1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

  • سزا ہو ہی گئی

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    سزا ہو ہی گئی

    خمیر روج یعنی کمبوڈیا کی سابق حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے دور میں کانگ گینگ نامی یہ شخص چیف جیلر تھا، اسے نسل کشی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے

  • وہ جو ظلم کا شکار ہوگئے

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    وہ جو ظلم کا شکار ہوگئے

    ۱۹۷۵ تا ۱۹۷۹ کے دوران کمبوڈیا کی بدنام زمانہ تیول سلینگ Tuol Sleng جیل میں ہزاروں افراد کا خون کیا گیا، خمیر روج حکومت نے ہلاک کیے گئے افراد کے خاندان والوں کے انتقام کے خوف سے ان کی نسل کشی کی

  • دہشت کی علامت

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    دہشت کی علامت

    خمیر روج کمیونسٹ حکومت نے اس تعلیمی ادارے کو تشدد کے مرکز کے طور پر استعمال کیا۔ آج کل اس مقام کو ہلاک شدگان کے ایک یادگاری میوزیم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

  • عقوبت خانے

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    عقوبت خانے

    تیول سلینگ جیل میں قیدیوں کو ان کال کوٹھریوں میں بند رکھا جاتا تھا۔ یہاں ان کی تصاویر بناکر ان سے مزید باتیں اگلوانے کے لیے جبر و تشدد کیا جاتا تھا

  • جیل خانے کے اصول

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    جیل خانے کے اصول

    اس جیل خانے میں بند افراد کو ایک دوسرے سے بات کرنے یا دوران تشدد چیخ و پکار کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں تھی، یہاں کے محافظین کے پاس ہی قیدیوں کی زندگی و موت کا فیصلہ کرنے کا حق تھا

  • قیدیوں کی پروفائل

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    قیدیوں کی پروفائل

    خمیر روج کی بدنام زمانہ جیل سے چھ ہزار سے زائد خواتین، مرد اور بچوں کی اس طرح کی تصاویر برآمد ہوئیں، جن کے چہروں پر خوف عیاں ہے

  • تشدد کے آالات

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    تشدد کے آالات

    جیل میں استعمال کیے جانے والے تشدد کے بہت سے آلات آج کل نمائش کے لیے دستیاب ہیں، قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے لگانا، پانی میں ڈبونا اور موت کے قریب تر لے جانا تیول سلینگ میں روازنہ کا معمول تھا

  • فرار کا موقع نہیں

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    فرار کا موقع نہیں

    جیل کے اطراف میں خاردار تار نصب تھی جو فرار کی کوشش کرنے والے قیدیوں کے لیے موت کا پیغام تھی

  • ’قتل کے میدان‘

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    ’قتل کے میدان‘

    خمیر روج حکمران ’قتل کے میدانوں‘ میں قیدیوں سے جبری طور پر اعتراف جرم کروایا کرتے تھے۔ جیل کے ایک سابق قیدی نے اس زمانے کے حالات اپنی ایک پینٹنگ میں بیان کیے ہیں

  • حکم کا غلام

    کمبوڈیا کے سابق کمیونسٹ جیلر کو عمر قید

    حکم کا غلام

    کانگ گینگ جنہیں ڈچ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، اپنے آپ کو بے قصور خیال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ حکم کے غلام تھے